نوشہرہ ،29 اگست (اے پی پی ):وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیر کو سیلاب کی صورتحال اور ریسکیو و امدادی کاروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے نوشہرہ کا دورہ کیا اور نوشہرہ میں مردان پُل پر سیلاب کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔مردان پُل پر وزیرِ اعظم کو دیائے کابل میں سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو کاروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے اور فوری ریسکیو کیلئے تمام تر وسائل کو برویے کار لانے کی ہدایات جاری کیں، وزیرِ اعظم نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔