ہرنائی،30 اگست(اے پی پی):حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کیلئے ایم سی ایچ سینٹر پرانے فیمیل ہسپتال ہرنائی میں تین روزہ مفت میڈیکل کیمپ جاری ہے۔ جس میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خواتین اور بچوں کا علاج معالجہ سمیت انھیں مفت ادویات فراہم کی جارہی ہے۔
تین روزہ فری میڈیکل کیمپ مورخہ 30 اگست سے یکم ستمبر تک جاری رہے گا۔