سکھر،30اگست(اے پی پی): روہڑی کے سامنے واقع تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، ایدھی کے رضاکار ایمبولینسز کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا جبکہ افسوسناک واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عمارت کا ملبہ سڑک پر گرنیکی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت بھی معطل ہوگئی ہے، واقع کے بعد قریبی عمارتوں کے رہائشیوں نے بھی اپنی عمارتیں خالی کرکے محفوظ مقام پر منتقلی شروع کردی ہے۔
روہڑی انتظامیہ،ریسکیو ٹیم اور پولیس سمیت شہریوں نے بھی جائیوقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔