اوکاڑہ؛ پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کرلیا

8

اوکاڑہ،30 اگست(اے پی پی ): تھانہ چوچک پولیس نےکریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزمان میں چمن ولد فلک شیر قوم کمیانہ سکنہ گروکے ،شہباز عرف صفدر ولد اللہ دتہ ،چن ولد اکبر اقوام کمیانہ سکنائے ٹبی مارتھ مانگٹانوالہ  شامل  ہیں  ، ملزمان  سے غیر قانونی  پسٹل 30 بور 3 عدد معہ 12 ضرب گولیاں برآمد کرکے مقدمات  درج کرلئے گئے ہیں ۔