اسلام آباد، یکم ستمبر (اے پی پی ): صدرمملکت عارف علوی نے بلوچستان اور سندھ کے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوںکا فضائی جائزہ لیا۔ بعد ازاں صدرمملکت کو ڈیرہ غازی خان ، نصیر آباد اور سکھر میں سیلاب کی صورتحالپربریفنگدی گئی ۔
گزشتہ روز ، صدر مملکت نے خیبرپختونخوا میں سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا تھا۔ صدر مملکت نے قوم اور عالمی برادری سے سیلاب زدگان کی دل کھول کر مدد کرنے کی اپیل کی تھی ۔صدر مملکت نے آئندہ سیلاب سے بچاؤ اور سیلاب زدگان کی تیز تر بحالی کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا تھا۔