افواج پاکستان،پاکستان کی گارنٹی ہے،6 ستمبر کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،چوہدری پرویز لوسر

15

برسلز ،06 ستمبر(اے پی پی): چوہدری پرویز اقبال لوسر  نے آج بھی افواج پاکستان ،پاکستان کی گارنٹی ہے۔جب تک افواج پاکستان ہے ،پاکستان کی طرف اس کا کوئی دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

ان خیالات کااظہار چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے 6 ستمبر کے دن کی مناسبت سے خصوصی پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج 6 ستمبر کو ہم یوم دفاع منا رہے ہیں، 6 ستمبر 1965 کے دن کو پاک فوج کے ان شہداء کے نام کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر اس ملک کو عظیم بنایا اور بھارت جیسے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا،جب وہ چونڈہ کے بارڈر پر چائے پینے کے لئے جم خانہ آنا چاہتے تھے،قوم سو رہی تھی لیکن ان کے محافظ جاگ رہے تھے۔ انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس ملک کو بچایا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستانیوں جاگ جاؤآج آپ کی فوج کے خلاف ایک پراپیگنڈا ہورہا ہے،ایک ففتھ جنریشن وار ہو رہی ہے۔آپ کے ، پاکستانی فوج کے اور پاکستانی قوم کے درمیان ایک خلا ءپیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔آپ کو ہوشیار رہنا ہےکیونکہ جب تک پاکستانی فوج اور پاکستانی قوم ایک پیج پر ہے،الحمد اللہ پاکستان کو کچھ نہیں ہونے والا یہ یارسول اللہ کا ملک ہے یہ یا رسول اللہ کی فوج ہے،اس یا رسول اللہ کی فوج کے ہوتے ہوئے پاکستان کو ’’ستے خیراں نے‘‘لیکن ضرورت ہے  اس بات کی کیوننکہ ہمیں ان لوگوں کو بے نقاب کرنا ہے،اور ان کا پیچھا کرنا ہے چاہے وہ پاکستان کے اندر ہیں یا پاکستان سے باہر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی 8 لاکھ فوج اور 22 کروڑ عوام ایک پیج پر ہیں،اور جب تک ایک پیج پر ہیں،ملک پاکستان کو کچھ نہیں ہوسکتا، ان ماؤں بہنوں،بیٹوں کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں جنہوں نے بہادر سپوت پیدا کئے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔