بہاولنگر،06 ستمبر (اے پی پی ):یوم دفاع کے موقع پر شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سمیع اللہ فاونڈیشن سکول میں تقریب کا انعقاد کیاگیا، تقریب میں طلباء، والدین اور اساتذہ نے شرکت کی۔تقریب میں طلباء نے قومی ملی نغموں پر خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے۔ طلباء نے اپنی تقاریر میں شہداء اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
شرکاء نے ننھے منھے طلباء کی شاندار پرفارمنس کو سراہا۔ پرنسپل مسز نبیلہ محمود نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ آخر میں شہداء کےلئے خصوصی اجتماعی دعا کروائی گئی۔