اسلام آباد، 07 ستمبر (اے پی پی ): وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ریاستی اداروں میں تقرریوں کے بارے غیر سنجیدہ گفتگو کسی کو زیب نہیں دیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اب میرٹ کی بات کرتے ہیں، کیا ادویات، چینی، گندم سکینڈل کی تحقیقات میرٹ پر ہوئیں؟











