اسلام آباد، 07 ستمبر (اے پی پی ): وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں چوہدری عاصم نذیر نے مسعود ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے وزیر اعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا چیک عطیہ کیا۔











