ایبٹ آباد، 09 ستمبر(اے پی پی):تحصیل مئیر سردار شجاع نبی نے پبلک ڈے کے موقع پر میئر آفس ایبٹ آباد میں تحصیل کے مختلف علاقہ جات سے آنے والے عمائدین سے ملاقات کی اور ان کےمسائل کو سنا اورانہوں نےاس حوالے سے متعلقہ آفسران کو ہدایات جاری کیں ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ، ہمارا مشن ، بے لوث عوامی خدمت ہے۔