جلال پورپیروالہ؛ زرعی یونیورسٹی جلال پور میں نامیاتی کھاد کی تیاری اور استعمال کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد

6

جلال پورپیروالہ،09 ستمبر(اے پی پی):  جامعہ زرعیہ ملتان کے زیر اہتمام نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان جلال پور کیمپس میں نامیاتی کھاد کی تیاری اور زرعی زمین پر نامیاتی کھادوں کے استعمال کے طریقہ کار پر مبنی چودہ روزہ ٹریننگ سیشن کےاختتام پر یونیورسٹی کیمپس میں آگاہی سیمینار منعقد کی گئی۔

ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکچز ڈاکٹر مقرب علی نے کہا کہ نامیاتی کھادوں کی تیاری کے لئے 40 سے زائد فارمرز نے اس ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تھا جس میں ناصرف سائنسی بنیادوں پر بلکہ عملی طور پر بھی کسانوں کو نامیاتی باقیات سے کھاد تیار کرنے کا طریقہ سیکھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نامیاتی کھاد کے طریقہ کار کو سیکھنے کے بعد کسان اپنے زرعی فارمز پر اپنی زرعی زمین کے لئے نامیاتی کھاد خود تیار کر سکیں گے ،جس سے کیمیائی کھادوں کی خریداری میں کمی سے کسان بھائیوں کے اخراجات میں کمی واقع ہوگی اور ساتھ ہی نامیاتی کھاد کے استعمال سے زمین کی طاقت اور فصل کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا اور خود تیار کردہ نامیاتی کھاد سے کسان ایک لمبے عرصے تک اپنی زمین کو زرخیز بنا سکتا ہے ۔

 تقریب میں فارمر ملک خالد ایڈووکیٹ کو ٹریننگ سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر فارم عبدالغفار، ڈاکٹر کاشف رزاق، ڈاکٹر وزیر احمد، محمد اعجاز، راؤ عثمان ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے ۔