اسلام آباد، 9 ستمبر (اے پی پی ):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اراکین سردار محمد یوسف،جمشید خان، سردار خان ، سردار اورنگزیب، شفیع تنولی ، اختیار ولی اور ، ثوبیہ خان نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ہے ، ملاقات میں ملک کی مجموعی، سیاسی صورت حال اور خیبر پختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر براے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی اور مشیر وزیر اعظم انجنیئر امیر مقام بھی ملاقات میں موجود تھے ۔