ملتان ؛ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کا 932.99ملین کا تخمینہ لاگت بجٹ 2022-23کثرت رائے سے منظور

11

 

ملتان، 12 ستمبر (اے پی پی ):پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کا 932.99ملین (92کروڑ سے زائد)کا تخمینہ لاگت بجٹ 2022-23کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔گرین ملتان پروگرام کے تحت شہر کو خوبصورت اور سر سبز بنانے کے لیئے ملتان چیمبر آف کامرس اور پی ایچ اے ملتان کے اشتراک سے خوبصورت بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔اکیسویں بورڈ آف ڈائریکٹر اجلاس کے فیصلوں کی منظوری بھی لے لی گئی۔ اس سلسلے میں رواں ماہ شجرکاری کے ساتھ ساتھ دیگر اقداماے کیئے جائیں گے۔

 ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضا نے 22ویں بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے ملتان نے کہا کہ رواں سال شہر کو خوبصورت بنانے کے لیئے مزید اقدامات کیئے جائیں گے،چیمبر آف کامرس کا شہر کو سر سبز بنانے کے اقدامات خوش آئند ہے، بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شجر کاری کریں گے۔انہوں  نے کہا کہ گرین ملتان کے لیئے کاروباری طبقہ کا آگے آنا قابل ستائش ہے ،تمام طبقہ ہائے فکر کو شہر کی خوبصورتی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

سید شفقت رضا  نے کہا کہ رواں سال شجرکاری کے ساتھ ساتھ پارکوں میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بھرپور توجہ دی جائے گی،پارکوں میں تمام سہولیات مہیا کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر کمشنر آفس،ہاؤسنگ،زرعی یونیورسٹی ملتان،ایم ڈی اے،فنانس ڈیپارٹمنٹ اور وومن یونیورسٹی کے نمائندگان موجود تھے۔اس موقع پر دیگر ممبران نے گرین ملتان کی کامیابی کے لیئے نیک خواہیشات کا اظہار کیا۔