پالیسی سازی میں سٹیک ہولڈرز کی رائے بنیادی کردار ادا کرتی ہے ؛ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی 

1

اسلام آباد، 12 ستمبر (اے پی پی ): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے  سرگودھا چیمبر آف  کامرس اینڈ انڈسٹریز اچیومنٹ ایوارڈز کی  تقریب  سے  خطاب میں کہا ہے کہ  معیشت کے استحکام  کیلئے  چھوٹی   اور درمیانی  درجے  کی صنعتیں بہت اہم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کورونا اور یوکرائن  جنگ سے  عالمی  سپلائی چین متاثر ہوئی  اور قیمتوں میں  اضافہ ہوا  ہے ، بطور  ترقی  پذیر ملک  طویل عرصے  تک صنعتوں  کی  بندش کے  متحمل  نہیں ہو سکتے  ۔انہوں نے کہا کہ پالیسی سازی  میں سٹیک  ہولڈرز کی رائے  بنیادی  کردار اد ا کرتی ہے۔