ملتان ؛سی ای او ویسٹ منجمنٹ کمپنی کا صفائی جائزے کے لئے شہر بھر کا دورہ

18

ملتان، 13 ستمبر (اے پی پی): سی ای او ملتان ویسٹ منجمنٹ کمپنی محمدفاروق ڈوگر  نے صفائی کا جائزہ لینے کے لئے شہر بھر کا دورہ کیا اور گھنٹہ گھر، واٹرورکس روڈ اور معصوم شاہ روڈ پر صفائی کو ناقص قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ گھنٹہ گھر چوک میں سڑکوں پر پڑی ریت اور مٹی کو فوراً اٹھایا جائے اور معصوم شاہ روڈ کی صفائی کے لئے خصوصی آپریشن شروع کیا جائے۔

محمدفاروق ڈوگر نے وارننگ دی کہ آئندہ ناقص صفائی پر ایریا کے سیکٹر آفیسر کوشوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام مانیٹرنگ سٹاف ڈیوٹی اوقات کے دوران فیلڈ میں نظر آئے اور ڈپٹی منیجر آپریشنز اپنے ایریاز میں مانیٹرنگ سخت کردیں۔

سی ای او نے ہدایت کی کہ شہر میں واسا کی طرف سے مین ہولز کی ڈی سلٹنگ سے نکالا گیا میٹیریل فوری لفٹ کیا جائے۔انہوں نے نواں شہر، ڈیرہ اڈا اور گجر کھڈہ ایریا کا بھی دورہ کیا۔