اوکاڑہ،13ستمبر(اے پی پی): محکمہ صحت کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول اوکاڑہ میں ڈینگی سے بچاؤ اور کنٹرول کے حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کے افسران کی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا ٹریننگ میں سکولوں کے ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز، اے ای اوز اور فوکل پرسنز نے شرکت کی۔اس موقع پر محمد اقبال محمودڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ اور مسٹر اصغر علی سی ڈی سی آفیسر اوکاڑہ نے تربیت دی۔تربیت کے اختتام پر ڈپٹی ڈی ای او طارق انجم نے محکمہ صحت کی طرف سے سکول ایجوکیشن کے افسران کو ڈینگی سے بچاؤ اور کنٹرول کے حوالے سے آگاہی دینے پر شکریی ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن اپنے اپنے علاقوں کے سکولوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈینگی سے بچاؤ اور کنٹرول کے حوالے سے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
Home National District News اوکاڑہ:ڈینگی سے بچاؤ اور کنٹرول کے حوالے سےمحکمہ سکول ایجوکیشن کے افسران...