ملتان، 14 ستمبر (اے پی پی ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اخلاق احمد کی صدارت میں ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ممنوعہ اور زائد المعیاد ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث 8 میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی کی منظوری دی گئی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اخلاق احمد نے کہا کہ نشہ آور انجکشن اور ممنوعہ ادویات رکھنے والے سٹورز اور گودام سیل کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیسن کمپنیوں اور ہول سیل ڈیلرز کا سٹاک بھی چیک کیا جائے گا اور ڈرگ ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر عدالت چالان روانہ کئے جائیں گے۔