اسلام آباد،15ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے ازبکستان پہنچ گئے ہیں ۔سمرقند انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر وزیرِ اعظم ازبکستان عبداللہ آری-پوف، وزیر برائے پبلک ایجوکیشن ازبکستان بختیار سائیدوف،گورنر سمرقند ارکنجون تردیموف،نائب وزیرِ خارجہ ازبکستان غیرت فوزیلوف ، پاکستان میں ازبک سفیر ایبک عارف عثمانوف اور اعلی حکام نے استقبال کیا۔