ملتان 19 ستمبر (اے پی پی ): ریسکیو 1122 نے اڈا بن بوسن کے قریب علم پور میں کنویں میں دبے شخص کو ریسکیو کر کے زندہ نکال لیا ہے۔
ریسکیو کو اطلاع موصول ہوئی کہ آڈا بند بوسن علم پورہ کنویں میں محمد یوسف ولد کریم بخش دس سے پندرہ فٹ گہرے کنویں میں سے اینٹیں نکال رہے تھے کہ مٹی کا تودہ گر گیا ہے اور متاثرہ شخص کے زندہ ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔
ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچی اور سرچ آپریشن شروع کیا اور پیشہ ورانہ مہارت سے مٹی میں دبے ہوئے شخص کو زندہ ریسکیو کر لیا۔