سکھر، محکمہ جنگلات کی جانب سے دریائے سندھ میں پانی کی کمی کے بعد درختوں کے بیج پھینکنے کے عمل کا آغاز

10

سکھر،19ستمبر(اے پی پی) محکمہ جنگلات کی جانب سے دریائے سندھ میں پانی کی کمی کے بعد سکھر اور روہڑی کی کچے والے علاقوں میں درختوں کے بیج پھینکنے کا عمل شروع کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ببول، کنڈی اور بیر کا بیج سکھر کے کچے والے علاقوں الف کچو، کی ٹی شاہ بیلو، سدھجا سمیت مختلف جنگلات میں درخت اگانے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں کنزرویٹر فاریسٹ سلیم وسطڑو، ڈی ایف اوھوش محمد شر،رینجر چیف شمس الدین کھوسو، سعید کھوسو، محمد ایوب شیخ احسان کھوسو اور دیگر نے کچے کے علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بات کرتے کہا کہ دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر پانی کا دباؤ نارمل ہونے کے بعد درختوں کے بیج بنانے کا کام شروع کیا گیا ہے ،محکمہ جنگلات کے دس ہزار ایکڑ زمین پر ملازموں کی طرف سے ببول، بیر اور کنڈی کے درختوں کے بیج دریائے سندھ کے کنارے ڈالے جارہے ہیں۔