ضمیر حیدر ایک باصلاحیت ایمپائر ہیں،ان کے ساتھ گزرا ہوا وقت ناقابل فراموش ہے،محمد جمیل کامران

4

ملتان، 19 ستمبر(اے پی پی):ایسوسی ایشن کے چیئرمن محمد جمیل کامران نے کہا کہ ضمیر حیدر ایک باصلاحیت ایمپائر ہیں۔ان کے ساتھ گزرا ہوا وقت ناقابل فراموش ہے۔ ان  خیالات کا اظہار  انہوں نے پاکستان کے انٹر نیشنل کرکٹ ایمپائر ضمیر حیدر جو کہ تیس ستمبر کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے انکے اعزاز میں دی  گئی، ملتان ریجن کرکٹ ایمپائرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب میں کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے چیئرمن محمد جمیل کامران۔وائس چیئرمین پروفیسر ندیم اقبال سیکرٹری محمد ارشاد سونی فنانس سیکرٹری محمد منظور لطیفی ممبران محمد آصف محمد بلال حنیف۔محمد مرسلین ۔نے شرکت کی۔اس موقع پر کھلاڑیوں نے بلے کی چھاوٴں میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

پروفیسر ندیم اقبال نے کہا کہ ضمیر حیدر کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو اپنے پیشہ کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں اور اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہیں۔

ضمیر حیدر نے کہا کہ ایمپائرنگ ایک اہم شعبہ ہے۔جس میں نام بنانے کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔مخلص دوستوں کے تعاون سے یہ سفر شاندار گزرااور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا  اور  کہا کہ آپ سب کی محبتوں کا مشکور ہوں کہ آپ نے میرے لیے یہ سب اہتمام کیا۔

تقریب کے آخر میں ایسوسی ایشن کی جانب سے۔ ضمیر حیدر کو خصوصی سوئینیر پیش کیاگیا ہے۔