اسلام آباد،11 اکتوبر (اے پی پی ):پاکستان کے بلند ترین مقام سکردو میں سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی کا انعقاد کیا گیا، سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی 14 سے 16 اکتوبر تک سکردو میں ہوگی،سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی پاکستان کی دوسری بڑی جیپ ریلی ہے،ریلی میں ملک بھر سے نامور ریسنگ کے ماہر مرد و خواتین تین مختلف کیٹیگریز میں شرکت کریں گے،سرفرنگا جیسا صحرا دنیا میں کہیں نہیں ہے جو کہ دریا، سنگلاخ پہاڑوں ، جھیل اور بے پناہ قدرتی حسن میں گھرا ہوا ہے
رواں سال ریلی کا ٹریک 75 کلومیٹر طویل ہے، جس میں تجارتی شو، پولو میچ اور زاخ کا مقابلہ بھی ہو گا۔سرفرنگا ریلی سے اس علاقے کے حسن اور روایتی کھیلوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔رواں سال بین الاقوامی معیار کے تحت سیفٹی اور ماحولیات کی پالیسی بنائی ہے۔کووڈ کی وجہ سے ٹورازم سیکٹر متاثر ہوا ہے، ریلی کے انعقاد سے سیاحت اور کاروباری شعبے کو فروغ ملے گا۔