کاروباری برادری  کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں، سید نوید قمر

11

اسلام آباد،12اکتوبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ ہم اپنی کاروباری برادری  کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں، قواعد وضوابط کو بہتر اورتجارتی فروغ کےلئے بہتر مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

  ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان سنگل ونڈو عملدرآمد و مینجمنٹ  کے افتتاحی  سیشن  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اپنی کاروباری برادری   کیلئےجدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں،جدید طریقے استعمال کرکے تجارت کے عمل کوآسان بنایا جا رہا ہے۔سید نوید قمر نے کہا کہ قواعد و ضوابط کو بہتر اورتجارتی فروغ کیلئے بہتر مواقع فراہم کرنیکی ضرورت ہے،سلک روڈ سینٹرل ایشیا روٹ سے افغانستان کے راستے صدیوں سے تجارت ہورہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ افغانستان ،ازبکستان  کے ساتھ تجارت کے فروغ کے معاہدے کر چکے ہیں اسی طرح قازقستان  اورکرغزستان  کے ساتھ بھی معاہدے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سہولتوں کی فراہمی سے افغانستان کے ساتھ تجارت کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے،امید ہے وسط ایشیا ئی ریاستوں سے تجارت بڑھانے کے مواقع ملیں گے ،ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ خطے میں تجارت کو فروغ دیا جائے۔