ملتان؛موٹروے پر کسی بھی حادثہ کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے موک ایکسرسائز کا انعقاد

7

ملتان، 13 اکتوبر(اے پی پی):موٹروے پر کسی بھی ایمرجنسی/حادثہ کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے بیٹ 23 میں نجی کمپنی کے ساتھ مل کر موک ایکسرسائز کی گئی۔موک ایکسرسائز میں موٹروے پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر ایمرجنسی اداروں نے شرکت کی ۔

 موک ایکسرسائز میں زونل کمانڈر/ڈی آئی جی شاہد جاوید، سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل ،سیکٹر کمانڈر ندیم اشرف وڑائچ ، سیکٹر کمانڈر عاطف چوہدری، ڈی ایس پی بیٹ 23 مسرور علی دیگر آفیسران و اہلکاروں نے شرکت کی ۔

موک ایکسرسائز میں ایکسڈنٹ ہینڈلنگ، جائے حادثہ کو محفوظ کرنا، ٹریفک کی روانی کو بغیر رکاوٹ یقینی بنانا، الائیڈ اور ریکوری سروسز کا استعمال،زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینا اور باحفاظت ہسپتال منتقل کرنا شامل تھے۔

 ڈی آئی جی شاہد جاوید نے بتایا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد آفیسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنا ہے تا کہ آفیسران نا صرف اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں بلکہ خدانخواستہ کسی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کی صورت میں ہر قسم کی صورتحال پر با آسانی قابو پا سکیں۔