اسلام آباد،14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تَعِیناتی کامعاملہ عوامی گفتگو کا حصّہ نہیں بننا چاہئے۔
وہ جمعہ کو پریس کانفرنس سےخطاب کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، معاونین خصوصی مصدق ملک اور عطاتارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جون ،جولائی ،اگست میں پاک فوج کی 7 افسروں سمیت 53 جوان شہید ہوئے ہیں، افواج جب قربانیاں دے رہی ہیں ، کے پی کے حکومت کرنے والی جماعت کے سربراہ سوائے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے اور افواج کے خلاف ہرزہ سرائی کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی پر بات کرنا الگ بات ہے لیکن اب تو ذاتیات پر باتیں کی جارہی ہیں ، اس سے زیادہ گھٹیابات نہیں ہوسکتی ۔