اسلام آباد،14اکتوبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری تعلیم زیب جعفر نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسلیکسیا کے شکار بچوں کی جلد تشخیص سے ان کی مشکلات کم کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈسلیکسیا بل 2022ء سینٹ سے منظورکرلیا گیا ہے جس کے مطابق ہر سکول میں تھیراپسٹ لازم قرار دیا گیا ہے ۔