پولیو مہم کامیابی سے جاری، 9 لاکھ 35 ہزار بچوں کو 3 روزہ مہم میں قطرے پلائے گئے

5

ملتان، 27 اکتوبر(اے پی پی): حکومت پنجاب کی جانب سے پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے،ضلع ملتان کے 9 لاکھ 35 ہزار بچوں کو 3 روزہ مہم میں قطرے پلائے گئے ہیں، محکمہ صحت کی جانب سے فالو اپ مہم میں بچوں کی ویکسینیشن کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے فیلڈ میں پولیو ٹیموں کی اچانک انسپکشن کی اور پولیو ویکسین کی کولڈ سٹوریج اور عملے کی حاضری بھی چیک کی۔انہوں نے کہا پولیو مہم میں رہ جانے والے بچوں کو دو روز میں قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اے پی پی/کاشف/نورین