شہید کانسٹیبل سلیم شہزاد کی نمازِجنازہ پولیس لائن خانیوال میں ادا کر دی گئی

13

ملتان، 27 اکتوبر(اے پی پی): شہید کانسٹیبل سلیم شہزاد کی نمازِجنازہ پولیس لائن خانیوال میں ادا کر دی گئی ہے،  ریجنل پولیس آفیسر ملتان رفعت مختار راجہ کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال نعیم عزیز سندھو ، ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی بھی شریک ہوئے اور وکلاء ، تاجر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد نے نمازِجنازہ میں شرکت کی اور شہید سلیم شہزاد کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

آر پی او رفعت مختار راجہ نے کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں شہید کی فیملی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، فرض کی ادائیگی کی راہ میں جان دینے والے ہمارا فخر ہیں۔