پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سانسیں جدا نہیں،جلدمقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کے عوام ہونگے؛اسسٹنٹ کمشنر

5

نوشہرہ ورکاں،27اکتوبر(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں شاہد بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سانسیں جدا نہیں اور وہ وقت آئیگا جب مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کے عوام ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں شاہد بشیر نے گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائے نوشہرہ ورکاں میں استحصال کشمیر بلیک ڈے منانے سے متعلقہ تقریب  کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک حقیقت ہے اور لازم  بھی  ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رھے گا۔

پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج میاں محمد عتیق کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر  کی آزادی ایک مسلمہ حقیقت بن کر رھے گی اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا خواب شرمندہ تعبیر ہو کر رہیگا۔

تقریب میں طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی اور کشمیر کے حق میں اور بھارت مخالف نعروں کی گونج بھی تقریب کا حصہ بنی رھی ، تقریب کے احتتام پر خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔