پاکپتن،27اکتوبر(اے پی پی): ساہیوال روڈ پر نامعلوم کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکرمار دی جس کے نتیجہ میں محنت کش عظیم موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو بچے معجزاتی طور پر بچ گئے ہیں۔ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے،متوفی کا تعلق نواحی گاوں 143-ای بی سے ہے۔