بین المذاہب،بین المسالک ہم آہنگی اوررواداری کے فروغ میں علماءکا کردار اہم ہے، کمشنرملتان

10

ملتان۔5دسمبر  (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری سے علماءکے وفد نے علامہ فاروق خان سعیدی کی قیادت میں ملاقات کی۔اس موقع پر کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ بین المذاہب،بین المسالک ہم آہنگی اوررواداری کے فروغ میں علماءکا کرداراہم ہے۔پاکستان میں ہر شخص کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔مثبت رویوں کے فروغ کےلیےعلما اپنی ذمہ داری پوری کررہے ہیں۔ علماءکرام نے ہر موقع پر قوم کی رہنمائی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف علماء کرام کا کردارقابل تعریف رہا ہے۔فکری و نظریاتی محاذ پر علماءکرام کی خدمات کی قدر کرتے ہیں اور علماءکرام سے مشاورت کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔علامہ قاری عابدحسنین سلطانی،علامہ قاری محمد حسنین سلطانی،علامہ قاری محمدارشاد احمد،علامہ قاری محمد عبد الکریم،علامہ قاری عبد الرحمن اوردیگر علماء کرام موجود تھے۔