سکھر ،13 دسمبر (اے پی پی ): وزیراعظم شہباز شریف نے حیدرآباد۔سکھر موٹروے ایم۔6 کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔ حیدرآباد۔سکھر موٹروے306 کلومیٹر طویل ہے ، جو پشاور کراچی موٹروے( پی کے ایم ) کا آخری حصہ ہے جس کی تکمیل کے بعد پاکستان کے تمام بڑے اور اہم شہر موٹرویز سے منسلک ہوجائیں گے۔ مذکورہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 30 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیاجائے گا۔ وفاقی سیکرٹری مواصلات کیپٹن (ر) خرم آغا نے منصوبہ کے حوالہ سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر وفاقی وزراء احسن اقبال، مریم اورنگزیب، مولانا اسعد محمود، امین الحق، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ارکان قومی اسمبلی، صوبائی وزراء اور مقامی عمائدین بھی موجود تھے۔