ملتان،27 دسمبر(اے پی پی):شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم فور ۔ملتان خانیوال۔مخدوم پور عبدالحکیم سیکشن تمام ٹریفک کے لئے بندکر دیا گیا ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق خانیوال۔ملتان، مخدوم پور عبدالحکیم موٹروے ایم فور پر حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے موٹروےبند کر دی گئی ہے۔
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے عوام سے گذارش کی ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔دھند میں ڈرائیونگ کے دوران لائیٹسں ڈم پر رکھیں اور کہا کہ دھند میں ڈرائیونگ کے دوران ڈبل انڈیکیٹر اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور کہا کہ شدید دھند کی صورت میں وقفے وقفے سے گاڑی کے وائیپرز کا استعمال کریں اور گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں ۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے کی صورتحال اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد حاصل کرلیں۔ موٹروے پولیس کی ایپلی کیشن ہمسفر سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں۔