بلائنڈ ڈولفن کی ہلاکت،منور میرانی کو پانچ سال قید، ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا

12

سکھر،09جنوری ( اے پی پی)ایڈیشنل سیشن جج حدود کی عدالت نے بلائنڈڈولفِن کا شکار کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم منور میرانی کو جرم ثابت ہونے پر پانچ سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی دی ہے۔

معزز عدالت نے دو سال قبل محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے پنوعاقل کے علاقے میں بلائنڈ ڈالفن کی ہلاکت کے معاملہ پر دائر کیس کی سماعت ہوئی۔

 محکمہ جنگلی حیات کے افسران کے مطابق ملزم نے 2021 میں کے شکار کرکے نایاب نسل کی بلائنڈ ڈالفن کو پکڑ کر مار دیا تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔