رحیم یار خان : ڈپٹی کمشنر کا  شہر کے مختلف سستے آٹا سیل پوائنٹس  کا  دورہ

25

رحیم یار خان ،09 جنوری (ا ے پی پی ): ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے شہر کے مختلف سستے آٹا سیل پوائنٹس کا دورہ کیا ۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر زمان خان نے ضلع میں آٹا کی سپلائی بارے بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نے سستے آٹا سیل پوائنٹس پر آٹے  کے معیار  اور سٹاک کی جانچ پڑتال کی ۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ فوڈ کو مزید ہول سیل پوائنٹس قائم کرنے اور کچھ پوائنٹس پر آبادی کے تناسب سے کوٹہ بڑھانے کی بھی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے ناقص آٹا کی سپلائی پر فہد شاہد فلور ملز کا کوٹہ بند اور معیار چیک کرنے کی ہدایت کی

ڈپٹی کمشنر نے مختلف دکانوں پر ریٹ لسٹوں کا بھی معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے کہا کہ  چاروں تحصیلوں میں71 آٹا سیل پوائنٹس قائم کردیئے گئے ہیں ،سستے آٹا سیل پوائنٹس پر 10 کلو آٹا648 روپے میں دستیاب ہے ، حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سرکاری آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے۔

فلور ملز سے مارکیٹ میں سپلائی کی کڑی مانیٹرنگ کررہے ہیں ۔

 ا نہوں نے کہا کہ شہر کے ہول سیل پوائنٹس پر آٹے کا کوٹہ دگنا کردیا گیا ہے، آٹے کے معیار اور وزن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔