ملتان؛ موٹروے پر فوگ اور اسکی احتیاطی تدابیر بارے آگاہی کے لیے پلازہ جات پر بریفنگ جاری

16

ملتان،10جنوری(اے پی پی):موٹروے پر فوگ اور اسکی احتیاطی تدابیر بارے آگاہی کے لیے سیکٹر کے تمام پلازہ جات پر بریفنگ جاری ہے، ایم فائیو سیکٹر-1 پر سفر کرنے والے شہریوں میں فوگ کی آگاہی کے سلسلہ میں پمفلٹس تقسیم کیے جارہے ہیں اور روڈ یوزرز کو بریف کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے کہا کہ قومی شاہراؤں کو محفوظ سے محفوظ تر بنانا موٹروے پولیس کا فرض اولین ہے۔ بیٹ کمانڈر بیٹ 24 ضرغام عطاء بلوچ نے کہا کہ تمام اقدامات مفاد عامہ کو مدنظر رکھتے ہوۓ اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری موٹروے پر دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر کال کریں یا سمارٹ فون ایپلیکیشن ہمسفر ایپ سے مدد حاصل کریں۔