سکھر؛ پنوعاقل میں مختلف برانڈ کے نام سے جعلی سیمنٹ بیچنے والا دکاندار  گرفتار

35

سکھر،11جنوری(اے پی پی): مخفی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک اور ڈی ایس پی روہڑی حضور بخش سولنگی کے احکامات پر ایس ایچ او علاوالدین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پنوعاقل میں اٹوانی آئرن اسٹور پر چھاپہ مار کر مختلف برانڈز کے نام سے جعلی سیمنٹ برآمد کر کے دکاندار انیل کمار اٹوانی کو گرفتار کر لیا  ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔