قومی اسمبلی کے اڑتالیسویں سیشن کیلئے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان

14

اسلام آباد۔16جنوری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کے اڑتالیسویں سیشن کیلئے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ پیر کو اجلاس کے آغاز پر سپیکر نے اعلان کیا کہ چوہدری محمود بشیر ورک، سید غلام مصطفی شاہ، عالیہ کامران، کشور زہرہ، جویریہ ظفر آہیر اور ڈاکٹر محمد افضل ڈھانڈلہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ آج  قومی اسمبلی میں حلقہ این اے 193 سے رکن قومی اسمبلی کے انتقال کی وجہ سے فاتحہ خوانی اور تعزیتی ریفرنس کے بعد سپیکر نے ایوان کی کارروائی منگل کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی۔