سکھر،17جنوری (اے پی پی):سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی کے قتل واقعہ کے خلاف سکھر میں وكلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ اور احتجاج کیا۔وکلا کی بڑی تعداد نے سکھر ہائی کورٹ ، سیشن کورٹ سمیت دیگر ماتحت عدالتوں میں عدالتی کاروائیوں کا مکمل بائیکاٹ کیا ۔
بائیکاٹ کے باعث ہائی کورٹ، سیشن کورٹ و دیگر ماتحت عدالتوں میں كیسز کی سماعتیں اور دیگر عدالتی کاروائیاں معطل رہیں جس کے باعث دور دراز سے آنے والے سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔
دوسری جانب وکلا برادری نے واقعہ کے خلاف ہائی کورٹ بار کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور واقعہ کی شدید الفاط میں مذمت کی ۔