اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی نے صحابہ کرامؓ کی توہین پر سزائوں میں اضافے کے بل کی منظوری دے دی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اس حوالے سے مولانا عبدالاکبر چترالی نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2020ء پیش کرنے کی اجازت چاہی۔ بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام ؓکی توہین پر اس وقت تین سال قید کی سزا ہے جبکہ کسی شہری کی توہین کی سزا پانچ سال مقرر کی گئی ہے۔ اس بل سے صحابہ کرام ؓکی توہین کی سزا میں اضافہ ہو سکے گا۔ وفاقی وزیر قانون نے بل کی مخالفت نہیں کی جس کے بعد انہوں نے ایوان میں بل پیش کیا۔ بعد ازاں ایوان نے بل کی شق وار منظوری دے دی۔