خیرپور،17جنوری(اے پی پی): گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج گمبٹ کی جانب سے سیکریٹری کالجز اور ریجنل ڈائریکٹر کالجز سکھر ریجن کی کی ہدایت پر انٹر کالج بیڈمنٹن بوائز کے شاندار مقابلے منعقد کرائے گئے۔ جس میں خیرپور ڈسٹرکٹ کے 14 بوائز کالجز حصہ لے رہے ہیں۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پیر جو گوٹھ اور گورنمنٹ سچل سرمست ڈگری کالج رانی پور کے درمیان کھیلا گیا جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پیر جوگوٹھ نے 2-0 سے جیت لیا ۔
اس سے پہلے ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں پروفیسر نثار احمد جامڑو افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ مختلف کالجز کے سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اور ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن اور پروفیسرز جن میں فتح محمد تنیو محمد امین آرائن سلیم احمد آرائیں اور دیگر نے شرکت کی۔