سیالکوٹ۔17جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نےمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 32 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد فیصل کامران کی ہدایات پر تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 32 کلو گرام چرس برآمد کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ناظم ولد خالد سکنہ کامونکی اور عامر ولد یونس سکنہ ورسالکے شامل ہیں ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کا کہناتھا کہ ضلع سیالکوٹ سے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے سیالکوٹ پولیس تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور اس ضمن میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔