ایبٹ آباد،18جنوری(اے پی پی ):ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم( 16 تا 20جنوری) کے دوران 5 سال تک کی عمر کے کل2 لاکھ 33 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ اور وائٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم کے لیے کل 1316 ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے مہم کے انعقاد کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر اقدامات یقینی بنائے کے حوالے سے محکمہ ہیلتھ کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام محکمہ جات اورریونیو مجسٹریٹس اپنے ایریا میں ٹیمز کی نگرانی اور ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں تمام شہریوں خصوصاً تمام والدین پر زور دیاکہ وہ اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں ٹیمز کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں۔