چترال کے دونوں اضلاع میں گزشتہ رات سے ہلکی ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری ہے

10

چترال، 24 جنوری ( اےپی پی):چترال کے دونوں اضلاع  لوئیر اور اپر میں گزشتہ رات سے ہلکی ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ لواری ٹنل کا راستہ بڑی گاڑیوں کیلئے بند ہے  کیونکہ کل برف باری کے باعث براڈام کے مقام پر ایک مال بردار ٹرک پھسل کر الٹ چکا ہے۔ برف باری کی وجہ سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر چکا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہورکر رہ گئے ہیں تاہم شدید سردی کے باوجود لوگ اس برف باری سے خوش ہیں اور اسے باعث رحمت سمجھ کر برادشت کرتے ہیں۔

 مزید جانتے ہیں اے پی پی کے نمائندے گل حماد فاروقی  کی اس رپورٹ میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔