ضلع میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اوکاڑہ

16

 

اوکاڑہ۔ 25 جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اوکاڑہ ظہیر لیاقت بیگ نے کہا ہے کہ ضلع میں لوگوں کو آٹے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے جو اقدامات کئے ہیں پرائس مجسٹریٹس اس سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کریں سستے آٹے کی فراہمی کے لئے منتخب کی گئی دوکانوں کے ساتھ ساتھ سیلز پوائنٹ پر بھی لوگوں کی سہولت کو مقدم رکھا جائے، سیل پوائنٹس اور منتخب دوکانوں پر فلور ملز کی جانب سے آٹے کی فراہمی اور سیل کا ریکارڈ بھی چیک کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع میں آٹے، چینی، دالوں ،گھی سمیت دیگر اشیائےضروریہ کے سٹاک کوروزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے ضلع میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے بھی کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیوخالد جاوید بھٹی نے ضلع میں آٹے، چینی، گھی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کے سٹاک سے متعلق بریفنگ دی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر 20 ہزار سے زائد 10 کلو گرام آٹے کے تھیلے فراہم کئے جا رہے ہیں۔