نوشہرہ ورکاں،26 جنوری( اے پی پی): نجی سکول کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں کے حق میں بلیک ڈے کے حوالے سے ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ریلی کا آغاز میونسپل کمیٹی سے ہوا جو تھانہ چوک سے ہوتی ہوئی تحصیل آفس میں اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کے شرکاء کشمیری بھائیوں کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ، چھین لے لیں گے آزادی ، لیکر رہیں گے آزادی۔شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جب پر کشمیری بھائیوں کے حق میں نعرے درج تھے ۔
ریلی کے شرکاء اںڈیا کے خلاف جبکہ کشمیر کے حق میں نعرے بازی کر ریے تھے ، چھین کے لیں گے آزادی ، لیکر کر رہیں گے آزادی ، کشمیر ہمارا ہے ، انڈین غاصبانہ قبضہ نامنظور نامنظور، انڈین دہشتگردی نامنظور نامنظور۔
ریلی میں نجی سکول کے طلباء سمیت میونسپل انتظامیہ کے ملازمین ، تحصیل انتظامیہ کے ملازمین ، تاجر برادری ، وکلاء برادری سمیت شہر کے دیگر محکمہ جات کے ملازمین نے شرکت کی ۔