سر سید گورنمنٹ پرائمری اسکول میرپورخاص میں تقسیم یونیفارم و شوز کی تقریب کا انعقاد

45

میرپورخاص ،26 جنوری( اے پی پی): سر سید گورنمنٹ پرائمری اسکول میرپورخاص میں تقسیم یونیفارم و شوز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا. تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان کے منتخب چیئر مین وائس چیئرمین اور اسسٹنٹ کمشنر بھی موجود تھے. سر سید گورنمنٹ پرائمری اسکول میرپورخاص میں تقسیم یونیفارم و شوز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،   مستحق طلباء میں سلے ہوئے یونیفارم اور شوز تقسیم کئے گئے. اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے یوسی چیئر مین وائس چیئرمین بھی موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر  میرپورخاص محمد حسن بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے کہا یہ اس اسکول کے ہیڈ ماسٹر کا خاصہ ہے کہ وہ اسکول میں زیر تعلیم طلباء کے لیے بے بہاہ شفقت رکھتے ہیں، انہوں نے اسکول کے مستحق طلباء کے لئے ہر ممکن تعاون کی آئندہ بھی یقین دہانی کرائی. سرکاری اسکولوں پر سرکار کی توجہ کہیں نظر نہیں آتی ایسے میں تعلیم سے پیار کرنے والے مخیر حضرات غریب طلباء کی ذمہ داری لینا خوش آئند ہے۔