نوشہرہ ورکاں 27جنوری ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اشیائے خوردونوش، سستےآٹے، اجناس( دالیں، گھی، چینی، چاول)، گوشت، سبزیوں، پھلوں کی ضلع بھرمیں سپلائی، دستیابی اور قیمتوں کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں خلاف ورزی پرجرمانے، مقدمات کےاندراج، گرفتاریوں پربریفنگ بھی دی گئی۔
اجلاس میں کھاد کی سرکاری قیمتوں پر دستیابی کے حوالے سے محکمہ زراعت کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس اور مضر صحت دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سیکرٹری ڈی آر ٹی اے جاوید اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات نے کاروائیوں بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مزید متحرک ہونے، ناجائز منافع خوری پر سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ ون ڈش، شادی تقریبات میں وقت کی پابندی کی خلاف ورزیوں پر زیروٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت بھی کی۔