چترال،31 جنوری (اے پی پی ):اس سال شدید برف باری کے باعث مختلف وادیوں کی رابطہ سڑکیں یا تو بند ہو گئی تھیں یا ان پر گاڑیاں پھسلنے کی وجہ سے مسافروں کو سفر کرنے میں نہایت مشکلات کا سامنا تھا تاہم محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس نے ان سڑکوں سے برف ہٹاکر انہیں ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دیا ہے جس سے عوام کی مشکلات میں کمی آگئی ہے ۔