ملتان،06 فروری(اے پی پی): کمشنر عامر خٹک نے کہا میٹروپولیٹن کارپوریشن شہریوں کو سہولیات کی سہل فراہمی کیلئے کام کرے۔ ان
خیالات کا اظہار انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن دفتر کا اچانک دورہ کرنے کے موقع پر کیا۔کمشنر نے تمام برانچوں کو ازخود چیک کیا اور غیر حاضر افسران و اہلکاروں کی لسٹ تیار کر لی گئیں۔
کمشنر نے تمام ایم او آرز کو مکمل ریکارڈ کیساتھ بریفنگ دینے اور ریکوری کے اہداف بہتر بنانے کا حکم دیا اور غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز، تجاوزات، غیر قانونی عمارات کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا۔ اس موقع پر عامر خٹک نے کہا کہ شکایات کے حل بارے میکنزم بنایا جائے اور موصول،حل شدہ اور زیر التواء شکایات کا ڈیٹا مرتب کیا جائے اور کہا کہ شہر کی حالت زار بہتر کرنے کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن اپنا کردار ادا کرے۔